پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے، فواد چوہدری
عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے ایوان میں مشروط واپسی کا عندیہ دے دیا۔

ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی اسی صورت میں ممکن ہے جب انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتی ہے تو تحریک انصاف ایوان میں جا کر انتخابی فریم ورک پر بات کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کے نامزد کردہ الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات نہیں ہو سکتے اور الیکشن کمیشن کو خود مختار ادارہ بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل ابھی زیر التوا ہے اور اس پر بھی بحث کی جا سکتی ہے کیونکہ ان تمام معاملات پر بحث اور سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور ہم آہنگی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد، عدالت کا رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پہلی شرط یہ ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم یہ اعلان کریں تو باقی سب کچھ ممکن ہے۔

Related Posts