پی ٹی آئی دوسروں پر الزام کے بجائے فارن فنڈنگ کا جواب دے، تیمور تالپور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI should face Foreign Funding case:Taimur Talpur

کراچی : ‏صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ہر فردپی ڈی ایم کو بھارت کا ترجمان اور مودی سےلائن لینےکا الزام عائد کرنے میں مصروف ہے لیکن وزیر اعظم فارن فنڈنگ کیس میں 5 برس سے مفرور ہیں۔

تالپور ہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے بھارتی اور اسرائیلی شہریوں کی فنڈنگ ثابت کرنے کیلئے شواہد موجود ہیں لیکن کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی بجائے کیس کو لمبے عرصے سے لٹکایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں فواد چوہدری نے جس انداز سے پلوامہ حملے کا ذکر کیا وہ نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے۔

نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ یہ حکومت اپنی حماقتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے، پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جو ترقی ہوتی رہی وہ آج منفی میں چلی گئی ہے۔ پچھلی حکومتیں پاکستان کو بلیک سے وائٹ لسٹ میں لے کر گئیں لیکن ایف اے ٹی ایف کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کرنا پڑی۔

مزید پڑھیں:کورونا کی دوسری لہر، عوام ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شکایت کریں، اسد عمر

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آبیل مجھے مار والی حکومت کبھی نہیں دیکھی لیکن آج خود بحران پیدا کئے جا رہے ہیں، حکومت خود اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ حکومت اپنے ساتھیوں کی ذخیرہ اندوزی کی جانچ پڑتال کرنے کو تیار نہیں۔ ذخیرہ اندوزی میں وزیراعظم کے دوستوں کے نام سامنے آنے والے ہیں۔

Related Posts