اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے جمعرات کو عمران خان کے پائلٹ کو دی گئی دھمکی آمیز کال کی ریکارڈنگ شیئر کردی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین عمران خان کے زیر استعمال طیارہ اڑانے والے پائلٹ کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔
Pilot flying @ImranKhanPTI for the jalsas getting phone calls and being given threats. How low will they sink!!! #PakistanUnderFascism
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 7, 2022
ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے طیارے کے پائلٹ کو نامعلوم ذرائع سے دھمکی آمیز فون کالز آ رہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی عمران خان کے پائلٹ کو گمنام نمبروں سے دھمکیاں ملنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ایسا لگتا ہے کہ ان قوتوں کے ذریعے طاقت کے غلط استعمال کی کوئی حد نہیں ہے۔”
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائیلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے۔ آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا۔اب سب نامعلوم، معلوم ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 7, 2022