تحریک انصاف کے 17اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے کا شیڈول تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے 17اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے کا شیڈول تبدیل
تحریک انصاف کے 17اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے کا شیڈول تبدیل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 اپریل کو کراچی میں ہونے والے اپنے عوامی جلسے کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک روز قبل 16 اپریل بروز ہفتہ مزار قائد گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 16 اپریل بروز ہفتہ کو کراچی آنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے عوام کا جوش دیکھ کر عمران خان ایک روز پہلے عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو رات 9 بجے عمران خان کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے اور اپنا آگے کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں تاریخ کی تبدیلی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کپتان کے ساتھ، یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرکے عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ بدھ کو پشاور میں جلسہ کریں گے اور فوری انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا یہی واحد راستہ ہے – عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ وہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے ذریعے کسے وزیر اعظم چاہتے ہیں۔

Related Posts