مینارِ پاکستان کے سائے تلے پی ٹی آئی کا پنڈال: 11000 عہدیداران حلف اٹھانے کو تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینارِ پاکستان کے سائے تلے تحریکِ انصاف کا پنڈال: 11000 عہدیداران حلف اٹھانے کو تیار
مینارِ پاکستان کے سائے تلے تحریکِ انصاف کا پنڈال: 11000 عہدیداران حلف اٹھانے کو تیار

لاہور:پاکستان تحریکِ انصاف سنٹرل پنجاب کے ورکرز کنونشن کے لیے داتا کی نگری کے تاریخی منٹو پارک میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے بڑا پنڈال تیار ہو گیا جبکہ پی ٹی آئی کے 11ہزار عہدیداران بھی حلف اٹھانے کو تیار ہیں۔

تحریکِ انصاف کے 11 ہزار تنظیمی عہدیداران اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف آرگنائزر  چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سنٹرل پنجاب کے ان عہدیداران سے حلف لیں گے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ اور دیگر منتظمین کے ہمراہ رات گئے مینارِ پاکستان کا دورہ کیا اور  تاریخی تنظیمی کنونشن کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

مرکزی سٹیج پر مہمانان گرامی کی نشستیں رکھ دی گئیں ہیں۔ تاریخی کنونشن کی براہ نشریات کیلئے میڈیا کے نمائندوں کیلئے الگ نشستوں پر مشتمل میڈیا باکس بھی تیارکر لیے گئے۔ 

پنڈال میں نامزد ہونے والے عہدیداران کیلئے ہزاروں کرسیاں چن دی گئیں۔کنونشن کی آفیشل سیل سے مزین بینرز اور پارٹی پرچموں کے رنگ ہر طرف بکھر گئے۔

Related Posts