لندن: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے برطانوی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مبینہ مائنس عمران خان فارمولے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کیونکہ پارٹی کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو انتخابی سیاست سے نااہل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے لندن میں احتجاج عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے پارٹی کے مرکزی دفتر کی کال پر پاکستان بھر میں ہونے والے احتجاج کے ساتھ مل کر کیا گیا۔
مظاہرے کے شرکاء سے صاحبزادہ جہانگیر، فرزانہ مختار، ماہین فیصل، شاہد دستگیر، عامر خان اور عدنان شریف، ممبرشپ کوآرڈینیٹر اور شریک سربراہ ادبی سوسائٹی نے بھی خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے اور واضح پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو کسی اور ذریعے سے نااہل یا ناک آؤٹ نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے پاکستان کے جمہوری عمل کو نقصان پہنچے گا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اداروں کے ساتھ ایک پیج پر رہنا چاہتی ہے، فواد چوہدری