پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلے تو لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے اُن کی گاڑی روک لی۔

تاہم پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کے شیشے توڑے اور زبردستی اُن کو باہر نکال کر گرفتار کرلیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں، بھاگنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم آج ترکی روانہ ہونگے

پرویز الٰہی کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ پرویز الٰہی گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے۔

دوسری جانب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا کہ والد کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا میں اینٹی کرپشن کے 2 مقدمے درج ہیں، ان پر ٹھیکوں میں کمیشن اور کک بیکس لینے کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ ان کے خلاف ایک پرچہ لاہور میں بھی کٹا ہوا ہے۔

Related Posts