پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کو شوہر نے پارلیمنٹ لاجز میں گولی ماردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پران کے اپنے ہی شوہر نے پارلیمنٹ میں گولی چلادی، خاتون رکن نے بھاگ کر جان بچائی۔

پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے اور پارلیمانی سیکریٹری اورسیز پاکستانیز جویریہ ظفر نے شوہر کیخلاف پارلیمنٹ لاجز میں فائرنگ کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں درج کروادیا۔خاتون رکن اسمبلی جویریہ ظفر کا کہنا ہے کہ حیدر بلوچ سے میرا 6ماہ پہلے نکاح ہوا، میرے شوہر نے معمولی بات پر جھگڑا کیا جس پر میں نے کورٹ جاکر خلع لینے کا کہاجس پرمیرے شوہر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں:جب آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کو شرمندہ کرایا

ان کا کہنا ہے کہ ملزم نے پارلیمنٹ لاجز میں پستول سر پر تان لیا اورگولی چلائی لیکن میں نے بھاگ کر بچھائی، فائر دیوار پر لگا ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Posts