تحریک انصاف کے ایم پی اے کریم بخش گبول سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے ایم پی اے کریم بخش گبول سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
تحریک انصاف کے ایم پی اے کریم بخش گبول سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

کراچی: تحریکِ انصاف کے کریم بخش گبول نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ پیش کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن کریم بخش گبول نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کریم بخش گبول کراچی کے پی ایس 100 کی نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔کریم بخش گبول نے اپوزیشن لیڈر کو استعفیٰ لکھا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ حلقے کا ایم این اے مجھے اور میرے حلقے کی عوام کو ہمیشہ نظر انداز کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے عوامی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا۔

گورنر سندھ سمیت سب کو شکایات کیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی۔کریم بخش گبول نے اپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو بھجوادیا ہے۔

اپنے استعفے میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حلقہ 242 سے جیت کر قومی اسمبلی کے رکن بننے والے سیف الرحمان میرے حلقہ پی ایس 100 کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔

کریم بخش گبول نے الزام عائد کیا کہ سیف الرحمان نے وفاقی حکومت کی طرف سے ملنے والے ترقیاتی بجٹ سے پی ایس 100 میں کوئی کام نہیں کروایا۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ سیف الرحمان کے حوالے سے گورنر عمران اسماعیل اور اور دیگر پارٹی عہدیداروں کو شکایت کی۔

مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔دوسری جانب سیکریٹری سندھ اسمبلی نے کہا کہ کریم بخش گبول کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول نہیں ہوا، رکنیت سے استعفیٰ دینے کے لئے اصل استعفیٰ اسپیکر کو مخاطب کرکے لکھنا ہوتا ہے۔

Related Posts