لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ انتخابات سے قبل پہلا دھچکا لگ گیا، رکنِ اسمبلی خرم خان لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی پارٹی چھوڑنے اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔ رکنِ پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نوجوان نسل کو آگے لے کر آئے اور اب انہیں ہی باہر پھینکا جارہا ہے۔
رکنِ پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف میں نوجوان رہنما کہیں موجود نہیں۔ خرم لغاری پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے جلد پریس کانفرنس کریں گے۔ قبل ازیں خرم لغاری پی پی 275 مظفر گڑھ کے حلقے سے آزاد حیثیت سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے۔
آزاد رکنِ پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ایم پی اے خرم لغاری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری کے علاوہ چند مزید اراکین پی ٹی آئی پالیسیوں سے نالاں نظر آتے ہیں جو جلد پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو کر سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کیلئے مزید مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناراض اراکین،سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان