تحریک انصاف نے دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جاسکتی، نگران پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ عدل کا نیا نظام لائے گی، خاکے کا اعلان نواز شریف کرینگے۔سعد رفیق

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ 144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کرلیا تھا۔

Related Posts