پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ خان نے عمران خان کو نقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دیدی۔
رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ایک بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نا آپ کے بچے۔
عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پورے پاکستان سے سخت ردعمل آئے گا۔