پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا بوجھ پیپلز پارٹی کو نہ دیں،سید اویس قادرشاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا بوجھ پیپلز پارٹی کو نہ دیں،سید اویس قادرشاہ
پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا بوجھ پیپلز پارٹی کو نہ دیں،سید اویس قادرشاہ

کراچی:سندھ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے خرم شیر زمان کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا بوجھ پیپلز پارٹی کو نہ دیں۔

حکومت سندھ صوبے کے عوام میں فراہمی گندم بہتر انداز میں کر رہی ہے۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ آٹا، چینی بحران کے ذمے دار پی ٹی آئی ہے اور الزام سندھ حکومت پر دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما بیان بازی سے گریز اور کچھ عوام دوست پالیسی اختیار کریں۔پی ٹی آئی کو ملک میں سیاسی ہلچل کا شدید خوف ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے لوگ گندم کے ذخیرہ میں ملوث ہیں۔

پی ڈی ایم کی ملاقاتیں پی ٹی آئی کو پریشان اور جھوٹوں کا چہرہ دکھا رہی ہے۔عمران خان قیمتوں کو چیک کرنے کا کام ٹائیگروں کو دے رہے ہیں خود بھی کچھ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ٹوئٹر اور پورٹل سے نہیں چلتی عوام میں جانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی ملک میں صرف بد امنی اور افراتفری کا فروغ چاہتی ہے، خرم شیر زمان

Related Posts