پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کو حراست میں لے لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کو حراست میں لے لیا گیا
پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شہباز گِل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء کو نقص عامہ کے خدشے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گِل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایف سی کے کوئی گارڈز نہیں ہیں، انہیں اوپرسے کہا گیا کہ مجھے الجھائے رکھا جائے، جو وکلا مشورہ دیں گے وہ لائحہ عمل اختیارکروں گا۔

مزید پڑھیں:آج پاکستان کی حقیقی خودمختاری کا الیکشن ہے، گھر سے نکلیں۔عمران خان

واضح رہے کہ پنجاب میں آج صوبائی اسمبلی کی 20نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں اور سیاسی ماحول گرم ہے۔

Related Posts