کراچی: پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے شبیر قریشی کو گرفتار کرلیا،پی ٹی آئی سندھ کے صدرعلی زیدی نے اس سارے معاملے کو ریاستی جبرقرار دیتے ہوئے شبیرقریشی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے منتخب پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر قریشی کو انکی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رکن سندھ اسمبلی کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج کیے جانے والے مہنگائی مارچ کوناکام کرنے کے لیے متحرک ایم پی اے کی گرفتاری کی گئی۔ انہوں نے شبیر قریشی کی رہائی کامطالبہ کیا۔
سائٹ تھانے کی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماء شبیر قریشی کی جانب سے خاتون سے دست درازی کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شبیر قریشی نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور دست اندازی کی۔
مزید پڑھیں:عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جائے گا، کراچی پولیس چیف