کے الیکٹر ک بے لگام گھوڑا بن چکا ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ مجھے سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے خلاف لوگوں کی شکایتیں ملتی ہیں جبکہ دوسر ے نمبر پر سوئی گیس کی بند ش کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔

کے الیکٹر ک کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہری پوری پوری رات اندھیرے اور شدید گرمی میں کاٹنے پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ کراچی کے مکینوں اور تاجروں کو طویل دورانیے کی بجلی کی بندش ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کے الیکٹرک کی جانب سے زائد بلنگ کا بھی سامنا ہے ، وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ کے الیکٹر ک کی من مانیوں اور غنڈہ گردیوں کا فوری نوٹس لیں ، کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا بن چکا ہے ۔

کراچی کے شہریوں سے کے الیکٹرک نے جینے کا حق بھی چھین رکھا ہے، کے الیکٹرک نے قانون کی پاسداری کی دھجیاں اڑا دی ہیں، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو کراچی میں بجلی کی تقسیم پر مکمل اجارہ داری حاصل ہے اور شہریوں کے پاس کوئی دوسرا ادارہ بھی نہیں ہے جس کا انتخاب کیا جائے جس کے نتیجے میں اوور بلنگ اور ناقص کسٹمر سروس جیسی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔

کے الیکٹر ک کی ہٹ دھرمی اور غنڈہ گردیوں سے کراچی کے لوگ شدید بیزار ہو گئے ہیں اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، کے الیکٹر ک میں بڑی پوسٹوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو سندھ حکومت کا آشیرباد حاصل ہے اور صوبائی حکومت کے الیکٹر ک کے خلاف اس ہی لیے کارروائی نہیں کرتی ۔

کے الیکٹرک کی لوٹ مار میں سندھ حکومت کے لوگوں کی شراکت داری ہے اور غریب عوام سے لوٹ مار کرنے اور اووبلنگ کی مد میں حاصل ہونے والا پیسہ تمام چوروں میں بٹتا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت پنجاب نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے نام پر صارف کی عزت نفس کو مجروح بھی کیا جاتا ہے اور نہ جائز جرمانے کی مد میں غریبوں کی جیبوں پر سر عام ڈاکے ڈالے جارہے ہیں جبکہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور اگر کوئی غریب انسان بجلی کے ناجائز بل کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اس کا کنکشن کاٹنے اور غریب صارفین کے ساتھ کے الیکٹرک کے عملے کی جانب سے مارپیٹ کے واقعات بھی سننے کو ملتے رہتے ہیں ۔

Related Posts