دہشتگردی سے متعلق کیس: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد قیصر
(فوٹو: پاکستان ٹی وی نیوز)

اسلام آباد کی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔

 وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت میں توسیع کی ہے ۔

 اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے سنگجانی جلسے سے متعلق درج دہشتگردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قمصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک کی توسیع کردی۔

 دوران سماعت اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہارکیا تاہم ان کی وکیل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ ان کے موکل ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

 انسداد ہشتگردی کی عدالت کے جج نے وکیل عائشہ خالد سے استفسار کیا کہ وہ کس کو بتا کرگئے ہیں جس ہر انہوں نے آگاہ کیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے جس پر وہ لاہور ہائیکورٹ کی اجازت سے بیرون ملک روانہ ہوئے تاہم وہ 22 اپریل تک وطن واپس آجائیں گے ۔

اے ٹی سی کورٹ کے جج نے  اسد قیصر کی وکیل عائشہ خالد کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ جن عدالتی احکامات  پر باہر گئے ہیں ان کے ڈاکیومنٹ لے کرآئیں۔ اگر کاغذات نہیں دکھائے گئے تو انکی ضمانت منسوخ کردونگا۔

Related Posts