تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی اور کارکنان کی وزیراعظم سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی اور کارکنان کی وزیراعظم سے ملاقات
تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی اور کارکنان کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں نے ملاقات کی۔

ایک بیان کے مطابق، شرکاء نے اتوار کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ امر باالمعروف کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، ایم این اے آفتاب صدیقی، ایم پی اے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، جمال صدیقی، شاہنواز جدون، علی عزیز اور شہزاد قریشی ودیگر نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پارٹی کارکنان بشمول ڈاکٹر سیما ضیاء، عدنان اسماعیل، محسن گھمن، ملک عارف عدنان، راجیش کمار، مہیش کمار، رمیش کمار اور امین محمد بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

قانون سازوں اور کارکنوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی اور منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کے لیے منظم کریں۔

دریں اثناء ملتان سے پی ٹی آئی کے متعدد قانون سازوں اور کارکنوں نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم کو جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب پیکج اور صحت کارڈ کے عوامی اعتراف سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو عمران خان کا ساتھ دیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم نے اس موقع پر انہیں اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت کی اور منتخب نمائندوں سے کہا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت کریں۔

Related Posts