پی ٹی آئی کراچی نے نالوں کے فنڈز میں کرپشن پر نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات میں ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،خرم شیر زمان
سینیٹ انتخابات میں ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدرو رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے کراچی کے نالوں کی صفائی میں کرپشن پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی کے لیے ہر سال اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں صفائی کے نظام کے حوالے سے محکمہ بلدیات کی کارکردگی صفر دکھائی دیتی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ صفائی کے نام پر اربوں روپے کا فنڈ ہر سال صاف کردیئے جاتے ہیں،اربن فلڈ کا خطرہ ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے کوئی انتظام نہیں کیے،تھوڑی دیر کی بارش میں روڈوں پر گٹر کے فوارے ابلنا شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کا کہا کہ سندھ حکومت کے پاس کراچی کے بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کیلیے کوئی پلان موجود نہیں ہے سڑکوں پر موجود پانی نے ٹریفک کے نظام کو بھی متاثر کیا موٹر سائیکل سوار افراد کی گاڑیاں بند ہوگئی۔جس کے باعث عوام مشکل سے اپنے گھروں تک پہنچ سکے اور میلوں کا سفر پیدل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بناکرکراچی پر شب خون ماررہی ہے،سندھ حکومت میں کرپشن کرنے کے علاوہ کوئی اہلیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے لیاقت آباد،لانڈھی اور اندرون علاقوں میں بارش کے پانی سے گٹر کا پانی جمع ہے جس سے علاقہ مکین پریشان ہیں بلدیاتی نمائیندوں کی غفلت سے انتظامیہ چھوٹے علاقوں میں ظاہر نہیں ہوتی۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی کے بلدیاتی مسائل پر آنکھیں بندھ کی ہوئی ہیں، وزیر بلدیات باہر نکلیں انہیں رین کوٹ عطیا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کراچی کے نالوں کے فنڈز سے متعلق رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ نالوں کے فنڈز میں کرپشن کی جاتی ہے نیب تحقیقات کرے اور سندھ کے وزیروں عوام کے سامنے بے نقاب کرے۔

Related Posts