تحریک انصاف کراچی کا جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات میں ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،خرم شیر زمان
سینیٹ انتخابات میں ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،خرم شیر زمان

کراچی: تحریک انصاف کراچی کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر شجر کاری مہم کا اعلان کردیا گیا۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری شجر کاری مہم کا سلوگن لیٹس گرین کراچی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز کررہے ہیں، ہماری شجر کاری مہم کا سلوگن لیٹس گرین کراچی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر پنجاب اور دیگر صوبوں مہم زوروشور سے جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دیگر صوبوں کی طرح کراچی کو بھی سرسبز اور خوشنما کریں۔

انہوں نے کہا کہ بروز14 اگست جشن آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کراچی میں شجرکاری مہم کاانعقاد کررہی ہے، لیٹس گرین کراچی مہم کے تحت شہریوں میں ہزاروں کی تعداد میں پودے تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کے لئے اہم ویزا پالیسی اعلان

خرم شیر زمان نے کہا کہ شہریوں سے شجرکاری مہم میں اپناحصہ ڈالنے کی درخواست کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر ہم سب مل کر کراچی کو ہرابھرا کریں گے۔

Related Posts