اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نکلا ہے جس پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز کورونا وائرس ٹیسٹ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی ان سے ملاقات کرچکے تھے جبکہ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت تھا۔
شوکت خانم ہسپتال کو ٹیسٹ کیلئے وزیرِ اعظم آفس کی طرف سے سیمپلز بھجوائے گئے تھے جس کی رپورٹ آج آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کے رہنما، کارکنان اور پاکستانی عوام اس رپورٹ پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
عوام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں اور مستحقین کی آخری امید بنے ہوئے ہیں۔ ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ایک حوصلہ افزاء خبر ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے متعدد رہنماؤں میں رپورٹ کے منفی آنے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے خبر پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
شکر ﷲکا ???????? pic.twitter.com/dSVN5YBBvC— DuaBhuttoPTI (@Dua_KamilBhutto) April 22, 2020