سابقہ حکومت نے چار سالوں میں 20 ہزار ارب کے قرضے حاصل کیے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابقہ حکومت نے چار سالوں میں 20 ہزار ارب کے قرضے حاصل کیے، مریم اورنگزیب
سابقہ حکومت نے چار سالوں میں 20 ہزار ارب کے قرضے حاصل کیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آخر کار سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کرلیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے چار سال کے دوران بیس ہزار ارب روپے کے قرضے لیے جو پاکستان کی تاریخ کے کل قرضوں کا 76 فیصد ہے۔

ایک ٹویٹ میں، وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کا اعتراف، ڈالر کی قیمت میں 189 روپے تک اضافہ، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی اور کرپشن کا بھی جلد اعتراف کیا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ماضی میں حکومتی انتظامیہ کی خرابی نے قومی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، مخلوط حکومت کو سخت بجٹ پیش کرنے پر مجبور کیا۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس بدانتظامی کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو یہ مزید تباہی کا باعث بنے گی اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کو ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایسا بجٹ پیش کرنا پڑا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو انتظامی طور پر درست کرنے کی ضرورت ہے ورنہ معیشت نہیں چلے گی۔ ”ہمیں قرضوں، پیکجوں اور ڈپازٹس کے لیے دوسرے ممالک جانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت اہم دورے پر چین پہنچ گئی

پاکستان ایک قابل فخر ملک ہے، قابل فخر لوگوں کا ملک ہے، ایٹمی طاقت والا ملک ہے اور ہمیں اپنی معیشت کو ٹھیک کرنا ہو گا۔ ”ہمیں ایسے اخراجات نہیں اٹھانے چاہئیں جو ہم برداشت نہ کر سکیں۔“

Related Posts