کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پہلے دو سالوں میں ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ، دو سال میں ملک میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چینی کی قیمت میں تقریباً 80 فیصد ، آٹے میں 70 فیصد اور کھانا پکانے کے تیل میں 68 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔
وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے دو سالوں کے دوران آٹے کی قیمت 70 روپے ہوگئی اس سے قبل کراچی میں آٹا41 روپے کلو دستیاب تھا۔
دالوں کی قیمت 150 سے بڑھ کر 240 تک پہنچ گئی جبکہ چینی کی قیمت 55روپے سے بڑھ کر 100 روپے سے زیادہ ہوگئی۔ سرخ مرچوں کی قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا۔
خوردنی آئل کی قیمت 182 سے بڑھ کر 250 ہوگئی اور بچھیا کےگوشت کی قیمت بھی 510 روپے سے بڑھ کر 700 ہوگئی۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کا طوفان: کیا ہمیں ضروریاتِ زندگی کی جگہ ویب پورٹل کی ضرورت ہے؟