تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت پاکستان کیلئے کینسر بن چکی ہے۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی طبیعت خراب ، سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں
مریم نواز کی طبیعت خراب ، سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں

لاہور: سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت پاکستان کیلئے کینسر بن چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کیلئے مفت دوائی اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کیلئے کینسر بن چکی ہے۔

بادی النظر میں وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خورعناصر نے اقتدار میں آ کر کینسر کے مریض کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔ 

قبل ازیں لاہور کے کلمہ چوک پر میٹرو ٹریک پر بلڈ کینسر کے مریضوں نے احتجاج کیا۔ میٹرو ٹریک پر کینسر کی مفت ادویات کی بندش پر احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بند ہو گئی۔

بلڈ کینسر کے مریضوں کا کہنا تھا کہ ہمیں کینسر کے علاج کیلئے مفت ادویات فراہم کی جائیں جو موجودہ حکومت نے بند کر دی ہیں۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مریضوں کے احتجاج کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان، مستحق افراد اور ”کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“ پروگرام

Related Posts