تحریکِ انصاف کی حکومت اقلیتوں کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔وزیر مذہبی امور

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کی حکومت اقلیتوں کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔وزیر مذہبی امور
تحریکِ انصاف کی حکومت اقلیتوں کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی حکومت اقلیتوں کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

 دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانوں نے پاکستان حاصل کیا، قائد اعظم دیگر مذاہب کو حقوق دینا چاہتے تھے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان مساوات کی بنیاد پر قائم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان جس ریاستِ مدینہ کا تصور سامنے رکھتے ہیں، وہاں بھی تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو مذہبی آزادی حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ملک گیر ہنگامے جاری ہیں۔ 

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ آئینِ پاکستان بھی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کے حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے، تحریک انصاف روایتی دینی جماعت نہیں لیکن دین بیزار جماعت بھی نہیں ہے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کروڑوں ووٹ لینے والے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا دھرنے والوں کی خام خیالی ہی قرار دی جاسکتی ہے۔ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی دین دشمن نہیں۔

مزید پڑھیں: حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔وزیر مذہبی امور

Related Posts