تحریک انصاف نے اداروں کو آزاد اور آئینی حق دیا، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوکل گورنمنٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،حلیم عادل شیخ
لوکل گورنمنٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وفاقی حکومت کی تین سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین کرتے ہوئے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ 2018 سے 2021 کا سفر حکومت کے مثبت اقدامات کیلئے نہایت ہی کم لیکن عوام کے لیے مفید ثابت ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی منصب سنبھالتے ہی مشکل چیلنجز کا سامنہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے غریب مزدور طبقے کے لیے احساس پروگرام جیسا عالمی پروگرام متعارف کروایا، وزیراعظم نے مفت علاج کے لیے ہر صوبے میں صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی۔

وزیراعظم ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معاملے پر امت مسلمہ کے بہادر لیڈر کے طور ابھرے، دنیا بھر میں وزیراعظم نے اسلام فوبیا کے خلاف امہ کا بھرپور موقف پیش کیا۔

بہترین خارجہ پالیسی کے باعث دشمنان وطن آج خود تنہا ہوچکے ہیں، کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر کی نظریں آج پاکستان پر مرکوز ہیں، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کیا، اقلیتوں اور عورتوں کو ان کے حقوق پر آزادی حاصل ہوئی۔

کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں میں ہمت اور حوصلہ پیدا کیا، ٹیکسٹائیل شعبے میں اضافہ، آٹو موبائل، کنسٹرکشن انڈسٹری، اسٹاک ایکسچینج، زراعت جیسے اہم شعبوں میں نمایاں ترقی رہی، کورونا کے مشکل حالات میں وزیراعظم خان کے اقدامات کو دنیا بھر سراہا رہی ہے۔

تین سالوں میں ملکی ترقی اپوزیشن کی واویلا سے زیادہ مستحکم رہی، تحریک انصاف نے اداروں کو آزاد اور آئینی حق دیا، معیشت درست سمت پر آئی ہے، 3 سالوں میں مافیاز کی کمر توڑ کر کرپشن کا سدباب شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان افغان صورتحال پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

مخالف جماعتوں کی تنقید حکومتی کارکردگی کے سامنے ریت کی مانند ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک مزید کامیابی اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا، آنے والے 2 سال عوام کی خوشحالی اور اپوزیشن کی بدحالی کے سال ثابت ہونگے۔

Related Posts