تحریک انصاف کی حکومت مایوسی کے سواقوم کو کچھ نہ دے سکی، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Hafeez Sheikh
وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ٹماٹر کے بھاؤ کا علم نہیں ہے ،مرتضیٰ وہاب

کراچی :ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون، ماحولیات اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وزراء کے بیانات میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں کہ ہم مہنگائی کم کرنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں : معاشی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے بیانات جھوٹ کا پلندہ ہیں ، مرتضیٰ وہاب

یہ وفاقی کابینہ کے اہم رکن ہیں اور قوم کو مایوسی کے دلدل میں دھکیلنے کی باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات عوام کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر ٹما ٹر مہنگے ہیں تو عوام دہی استعمال کرے۔

مرتضیٰ وہاب نے وزراء کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب قوم کے سربراہ ہی مایوس کن باتیں کر رہے ہو تو عوام کو حوصلہ کون دے گا ؟۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے موضوع اقدامات کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے” دانشورـ” مشوروں سے کام چلا رہے ہیں اور سندھ میں تحریک انصاف کی قیادت کا روزگار صرف پیپلزپارٹی پر الزام تراشی ہے جبکہ ان کی مجموعی کار کر دگی کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی کا جن قابومیں نہ آسکا،مہنگائی کی اوسط شرح 22 فیصد سے تجاوز کر گئی

انہوں نے کہا کہ اخبارات میں اشیائے خورد و نوش کی اشیاء کے دام آسمان پر پہنچنے کی خبروں کے علاوہ کوئی خبر نہیں۔آج کے اخبارات میں 21 اشیاء کا تذکرہ ہے جو مزید مہنگی کر دی گئی ہیں مگر تحریک انصاف کے بانی سے لے کر ان کا ہرکارکن پتہ نہیں کن خوش فہمیوں میں مبتلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عقل و خرد سے عاری حکمراں ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں جو عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی کے گڑ ھے میں دھکیلنے پر تلے بیٹھے ہیں۔

Related Posts