پی ٹی آئی کے سات بڑے شہروں میں مظاہرے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے تحت ملک کے سات بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہیں، جن سے کچھ ہی دیر میں عمران خان ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

پروگرام کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاج جاری ہے، جبکہ لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں عمران خان کا خطاب بڑی اسکرینوں پر دکھایا جائیگا۔

ملک بھر کے 7 بڑے شہروں میں رات 9 بجے سے احتجاج اور مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے قائدین اپنے اپنے شہروں میں مظاہروں کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احتجاج رات 9 بجے شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں بڑے شہروں میں مخصوص جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی آج 7 بڑے شہروں میں احتجاج کر رہی ہے۔

کراچی

کراچی میں شاہراہ قائدین پر مظاہرہ جاری ہے۔

لاہور

تحریک انصاف لاہور کے لبرٹی چوک پر احتجاج اور مظاہرہ جاری ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاج ہو رہا ہے۔

پشاور

تحریک انصاف کی جانب سے ہشت نگری گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے۔

ملتان

ملتان کے چوک شاہ عباس میں مظاہرہ ہو رہا ہے۔

فیصل آباد

فیصل آباد کے علاقے گھنٹہ گھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی

راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں تحریک انصاف کے ورکرز احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لال حویلی راولپنڈی میں شیخ رشید، اور راشد شفیق کی قیادت، میں احتجاج جاری ہے۔

Related Posts