تحریکِ انصاف نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سست قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ سندھ کے اعدادوشمار پنجاب کے مقابلے میں کم مریضوں کو ظاہر کرتے ہیں لیکن اس کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل کس سست روی سے انجام دیا گیا؟
رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ سندھ میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کردیا جبکہ صورتحال اس سے کہیں بہتر ہوسکتی تھی اگر وزیرِ اعلیٰ سندھ کوئی بہتر حکمتِ عملی اپنا لیتے۔
پی ٹی آئی رہنما سدرہ عمران نے کہا کہ اگر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی صوبائی حکومت کی ٹیم پہلے منصوبہ بندی کرتی اور پھر میڈیا سے گفتگو کرتے تو صورتحال اس سے کہیں مختلف ہوسکتی تھی جیسی کہ ہم آج دیکھ رہے ہیں۔
سدرہ عمران نے پیپلز پارٹی کے رکنِ اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا کا ٹویٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے 6 ہزار 948 ٹیسٹ کیے جو آج صبح تک کی صورتحال ہے۔ وائرس کیسز کے حوالے سے یہ پیش رفت غیر تسلی بخش ہے۔
Yes with such poor testing. . They just opted for an UNPLANNED….lockdown in sindh.
Could have beend far better if CM sindh n team first plan n then do media talks ! https://t.co/etwQ0sKp6T
— •Sidra Imran• (@imran_sidra) April 2, 2020