آزاد کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نامزد، پی ٹی آئی کا اپوزیشن بننے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر آباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کر لیا گیا، تحریکِ انصاف کی قیادت نے قانون ساز ایوان میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواجہ فاروق کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد کی صورتحال زیرِ غور آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس قوم کا مطالبہ سنیں، ساس کا نہیں۔رانا ثناء اللہ

اجلاس کے دوران تحریکِ انصاف نے نو منتخب وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو تحریکِ انصاف کی صدارت سے بھی سبکدوشی دے دی۔ نامزد اپوزیشن لیڈر کو ذمہ داری دے دی گئی۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے والے اراکین ہی تحریکِ انصاف کا حصہ ہوں گے، کنارہ کش افراد کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے 31 میں سے 7 اراکین کی شرکت پر عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا، تاہم پی ٹی آئی ذرائع سے ایسی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

 

Related Posts