سینیٹ الیکشن۔ پی ٹی آئی کا فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ میں جنرل نشست کیلئے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا اور ٹیکنوکریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں میں تقسیم ٹکٹوں پر نظر ثانی کی گئی جبکہ سندھ میں فیصل واؤڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مستردکردیئے گئے، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی و وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیصل واؤڈا کی پارٹی کےلئے خدمات ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ذرائع کے مطابق سندھ سے فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے حوالے سے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک اجلاس کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

Related Posts