پی ٹی آئی کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیاہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پرالیکشن کمیشن(ECP) کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں،جسے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا تھا، فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ڈسکہ میں ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔

Related Posts