حکومتی نمائندوں کا تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات کیلئے رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتی نمائندوں کا تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات کیلئے رابطہ
حکومتی نمائندوں کا تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات کیلئے رابطہ

پشاور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پنجاب الیکشن کی تاریخ پر بات چیت کے لیے تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور بی اے پی سے ملاقات میں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق اور ایاز صادق نے اسد قیصر سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں تاہم مذاکرات سے متعلق موقف عدالت میں بھی پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مقررہ مدت میں مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات میں سنجیدگی بنیادی شرط ہے۔

اس سے قبل، سپریم کورٹ نے پاکستان بھر میں بیک وقت انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت اس وقت ملتوی کر دی تھی جب بتایا گیا تھا کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان 26 اپریل کو ملاقات طے ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل عدالتی فیصلے کے باوجود قانون بن گیا

عدالت عظمیٰ نے مخلوط حکومت اور پی ٹی آئی کو ملک میں انتخابات پر بات چیت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Posts