اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ، تحریکِ انصاف کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ، تحریکِ انصاف کی مذمت
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ، تحریکِ انصاف کی مذمت

کراچی: پولیس نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے تاہم افسران ضمانت کا حکم نامہ دیکھنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ تحریکِ انصاف نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پولیس نے حلیم عادل شیخ کے گھر کا گھیراؤ کیا۔ بظاہر پولیس کمانڈوز کے ہمراہ پولیس کی 6 موبائلز نظر آئیں۔ امپورٹڈ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے قتل کی پلاننگ، حکومت انکوائری کیلئے تیار

 علی زیدی نے حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار میں دہشت گردی جبکہ اینٹی انکروچمنٹ تھانے میں 40 ایکڑ زمین پر قبضے کے مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر 30 منٹ تک موجود رہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے مطابق چھاپے کے وقت حلیم عادل شیخ اپنے گھر پر موجود تھے۔

چھاپہ مار ٹیم حلیم عادل شیخ کے گھر پر ضمانت کا حکم نامہ دیکھ کر واپس روانہ ہوئی۔پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ کے گھر 6 سے زائد موبائلز پہنچی تھیں۔ ان کی ضمانت انسدادِ دہشت گردی عدالت نے منظور کی۔ 

Related Posts