تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا
تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے ٹکٹ جاری کیا۔شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور (کل) جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

سینیٹر ایوب آفریدی نے شوکت ترین کے لیے نشست خالی کرنے کے لیے ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے استعفیٰ منظور کرلیا۔

18 اکتوبر کو حکومت نے شوکت ترین کو وزیر خزانہ کے طور پر ان کی چھ ماہ کی مدت ملازمت ختم ہونے کے دو دن بعد وزیر اعظم کا مشیر خزانہ مقرر کیا تھا۔

آئین کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو چھ ماہ کی مدت کے لیے وفاقی وزیر کے طور پر تعینات کیا جا سکتا ہے، جس کے دوران وہ مدت کو جاری رکھنے کے لیے پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونے کا پابند ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ پردستخط کردیئے

چونکہ شوکت ترین پارلیمنٹ کے لیے منتخب نہیں ہو سکے تھے، اس لیے انہیں حکومت کی اقتصادی ٹیم کی قیادت کے لیے وزیر اعظم کا مشیر خزانہ اور محصول بنا دیا گیا۔

Related Posts