کراچی:وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے بہنوئی سیّد مہدی شاہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جس پر تحریکِ انصاف اور گورنر سندھ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے خاندان کے لیے یہ مشکل ترین وقت ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے خاندان کیلئے اسے آسان بنائے۔ انہوں نے مرحوم مہدی شاہ کے لیے مغفرت کی دُعا کی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیّد مہدی شاہ کے انتقال پر افسوس ہےجو گزشتہ 3 ہفتوں سے کورونا وائرس سے لڑ رہے تھے جس کے بعد وہ دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔
Please accept our condolences as well in this most difficult time of your family. May ALLAH SWT makes it easy for your family and Dua e magfirat for the departing soul. Ameeen
— Dr. Seema Zia (@DrSeemaSZia) April 9, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ حکومت کے سرکاری افسر اور وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کراچی میں انتقال کرگئے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق مہدی شاہ تین ہفتے سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے اور کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے تھے۔
مہدی شاہ عراق سے واپسی پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ وہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل وی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی بھی رہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث وزیراعلیٰ کے بہنوئی مہدی شاہ کا انتقال