ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
As reported by PTCL, issue has been reported in data networks between South and North which is causing internet connectivity issues.
This issue is being investigated. PTA is monitoring the situation and further updates will be shared.
— PTA (@PTAofficialpk) August 19, 2022
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
کرپٹوکرنسی پلیٹ فارم کو برطانیہ میں صارفین کی مالیاتی خدمات کی منظوری مل گئی