اب سوشل میڈیا پر پابندیوں کا کیا ہوگا، جانتے ہیں پی ٹی اے نے کتنے وی پی این رجسٹر کرلئے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTA introduces new VPN registration portal

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے وائٹ لسٹنگ اقدام کے حصے کے طور پر 20437 ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو رجسٹر کیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق پی ٹی اے نے کال سینٹرز اور فری لانسرز کے لیے “ون ونڈو آپریشنز” کا انتظام کرنے کے لیے آئی پی وائٹ لسٹنگ کا کنٹرول پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو منتقل کردیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان میں 1286 وی پی این فراہم کنندگان کی طرف سے 19840 وی پی اینز رجسٹر کیے گئے ہیںمزید برآں فری لانسرز نے اپنے وی پی اینز کا اندراج شروع کر دیا ہے اور اب تک 136 فری لانسرز نے 180 وی پی اینزرجسٹر کیے ہیں جبکہ 417 وی پی اینز پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے ذریعے رجسٹر کیے گئے ہیں۔

الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ پیکا 2016 کے تحت پی ٹی اے کو غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک کرنے کا پابند بنایا گیا ہے تاہم گیٹ وے کی سطح پر مواد کو بلاک کرنے کے اقدامات کے باوجود صارفین اب بھی وی پی اینز کے ذریعے ممنوعہ مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو ٹریفک کو انکرپٹ کرتے ہیں اور ریاست کی طرف سے عائد پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے غیر ملکی سرورز کے ذریعے ری روٹ کرتے ہیں۔

Related Posts