کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری سے تیزی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 658 پوائنٹس کا اضافہ، 44ہزار پوائنٹس کی حد بحال،72اعشاریہ 30 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا اور گذشتہ روز کی نسبت خریداری میں نمایاں اضافے سے دن بھرتیزی کا رحجان برقرار رہا۔
ایک موقع پر 100انڈیکس 715 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا لیکن کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 657اعشاریہ75 پوائنٹس کے اضافے سے 43786اعشاریہ83پوائنٹس سے بڑھ کر 44444اعشاریہ58 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
جمعہ کو مارکیٹ میں 325کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،72 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 18 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ۔
مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 93 ارب 52 کروڑ 16 لاکھ 18ہزار روپے کے اضافے سے 7474 ارب 4کروڑ 70لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی، خریداری میں اضافے کے باعث کاروباری حجم 14 کروڑ 10لاکھ 17ہزار شیئرز سے بڑھ کر 22کروڑ 78 لاکھ 85ہزار شیئرز تک پہنچ گیا۔