اسٹاک مارکیٹ میں 26.03 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 26.03 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ
اسٹاک مارکیٹ میں 26.03 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 26.03 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 43928.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.06 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

دوسری جانب امریکی کرنسی کے مقابلے میں ملکی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار ہے، ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے ہونے لگا۔

اسٹیٹ بینک کے اعد ادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپیہ 14 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے حساب سے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 184 روپے 9 پیسے سے بڑھ کر 185 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کو ایک ماہ کیلئے صارفین پر 1 ارب 20کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی اجازت

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ہلچل، قرض و سود کی ادائیگی، درآمدات کے لئے ڈالر کی طلب کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔

Related Posts