اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، گزشتہ روز 41819.29 پوائنٹس کے مقابلے میں 167.68 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جبکہ 0.40 فیصد کی منفی تبدیلی رونما ہوئی،جس کے باعث مارکیٹ 41651.61 پر بند ہوئی۔

گزشتہ روز کے 221,489,432 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 227,834,004 حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 330 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 205 کو مسلسل نقصان ہوا، جب کہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں کوہ نور سپننگ 25,274,500 حصص کے ساتھ 3.57 روپے فی حصص، ہم نیٹ ورک 23,689,000 حصص کے ساتھ 6.03 روپے فی حصص اور Hascol پٹرول 13,059,000 حصص کے ساتھ 7.71 روپے فی حصص پر رہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت نے این ڈی ایم سی پروگرام کیلئے 15 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی

پاک سروسز کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 78.63 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جو 1127.40 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر بلیسڈ ٹیکسٹائل کی فی حصص قیمت 14.99 روپے اضافے کے ساتھ 365 روپے ہوگئی۔

Related Posts