پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 216 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 216 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 216 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 44200پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا۔

کاروباری تیزی کے سبب55.12فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری سرگرمیا ں مستحکم انداز میں جاری رہیں ٹیلی کام،توانائی،پیٹرولیم،فوڈز سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 216.37پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44043.74پوائنٹس سے بڑھ کر44260.11پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح80.05پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17288.79پوائنٹس سے بڑھ کر17368.84پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 30165.68پوائنٹس سے بڑھ کر30358.12پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب26کروڑ43لاکھ88ہزار988روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب 51ارب 30کروڑ 35لاکھ 57ہزار 118 روپے سے بڑھ کر75کھرب92ارب56کروڑ79لاکھ46ہزار106روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو8ارب روپے مالیت کے 27کروڑ11لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو4ارب روپے مالیت کے 14کروڑ34لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: سال2021کورونا کے باوجود ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے انتہائی سود مندثابت ہوا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طو ر پر361کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،141میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts