پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آنے لگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی
ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفیکیشن کے بعد آج صبح سے اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری نظر آرہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز کے پہلے گھنٹے میں 800 سے زائد پوائنٹس کااضافہ ہوا، بنچ مارک KSE-100 انڈیکس صبح 9:15 بجے اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد 894.75 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو 42,909.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، آگ بجھانے کیلئے طیارہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا

ماہر معاشیات محمد سہیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مارکیٹ مثبت ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد گزشتہ شب ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 30 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک قرض دینے کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے تھے تو روپیہ گر رہا تھا۔

Related Posts