اسٹاک مارکیٹ میں 1700.38 پوائنٹس کی تیزی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 1700.38 پوائنٹس کی تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں 1700.38 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 200 ارب روپے سے زائد کا فائدہ حاصل ہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے خاتمے کے بعد ایک اچھا دن دیکھنے کو ملا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1750 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری کے دوران 1700.38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46144.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ اس سے قبل 5 جون 2017 کو ایک روز میں 1566 پوائں ٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر ملکی سیاسی صورتحال میں استحکام برقرار رہا تو ڈالر اور سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے، اس وقت ملک کو دیر پر ترقی کے لیے استحکام کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز کی پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

سرمایہ کاروں کو زبردست تیزی کے باعث دوسو ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا،پورے کاروباری روز کے کاروبار میں 3.83 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 22 کروڑ 88 لاکھ 57 ہزار 846 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Related Posts