کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس اتار چڑھا کے بعد43800پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری مندی کے سبب56فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44139پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور سرمایہ بھی نکال لیا گیا۔
بدھ کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 6.62پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43853.49پوائنٹس سے کم ہو کر43846.87پوائنٹس ہو گیا اسی45.56پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30010.45پوائنٹس سے کم ہو کر29963.89پوائنٹس ہو گیا۔
کے ایس ای30انڈیکس 43.74پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس17005.73پوائنٹس سے بڑھ کر17049.47پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب 49کروڑ94لاکھ 30ہزار991روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ75کھرب16ارب 1کروڑ85لاکھ24ہزار445روپے سے کم ہو کر75کھرب4ارب 51کروڑ90لاکھ93ہزار454روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 23کروڑ31لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو8ارب روپے مالیت کے22کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین جنوری 2022 تک روک دیا