پاکستان اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کی مالیت میں 88ارب60کروڑو روپے سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید 490پوائنٹس کے اضافے سے 40292.81پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔جب کہ 67.66فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 88ارب60کروڑ51لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت43.94 زائد رہا۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی نظر آئی جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس40ہزار,40100،40200اور 40300کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتے ہوئے 40340پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث40300کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس490.22پوائنٹس کے اضافے سے40292.82پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 210.51پوائنٹس کے اضافے سے17439.80پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 335.39پوائنٹس کے اضافے سے28266.28پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 402کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 104میں کمی اور 20میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت73کھرب78ارب90کروڑ30لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب67ارب50کروڑ81لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts