کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔
آج کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہوئی چھائی رہی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی گہما گہمی کے باعث بدترین مندی کی صورتحال رہی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اس دوران معمولی بہتری کے باعث کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1250.07 پوائنٹس کی مندی کے بعد 43902.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
کاروبار میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا،پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.77 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں: طبی مسائل کا بہانہ، پی آئی اے میں عملے کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد