پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ابتدائی کاروبار میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
PSX opens in green, gains over 300 points in early trading
FILE PHOTO

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی تجارت میں 300 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد 122281اعشاریہ 58 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ بندش 121798اعشاریہ 86 پوائنٹس سے نمایاں اضافہ ہے۔

صبح 9:40 بجے تک مارکیٹ 121820اعشاریہ 71 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جس میں صفر اعشاریہ 02 فیصد کی مثبت تبدیلی دیکھی گئی۔

بدھ کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1347اعشاریہ 99 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا جو 1اعشاریہ 12 فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

انڈیکس 120450اعشاریہ 87 پوائنٹس سے بڑھ کر 121798اعشاریہ 87 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران حصص کا مجموعی کاروبار 710591203 تک پہنچا جو کہ گزشتہ روز کے 578163611 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ تھا جبکہ حصص کی مجموعی مالیت 35اعشاریہ 216 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ کاروباری دن کے 26اعشاریہ 827 ارب روپے سے کہیں زیادہ ہے۔

مجموعی طور پر 475 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 264 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 170 کمپنیوں کو نقصان اور 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں سوئی سدرن گیس شامل رہی جس کے 5 کروڑ 16 لاکھ 34 ہزار 991 حصص 38 اعشاریہ 42 روپے فی شیئر کے حساب سے فروخت ہوئے جبکہ فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 5 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار 381 حصص 16 اعشاریہ 75 روپے فی شیئر اور کے الیکٹرک کے 4 کروڑ 13 لاکھ 97 ہزار 930 حصص 5اعشاریہ 41 روپے فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے۔

قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ سوپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے شیئرز میں دیکھا گیا جو 79اعشاریہ 11 روپے کے اضافے کے ساتھ 870اعشاریہ 21 روپے فی شیئر پر بند ہوئے۔

اس کے بعد خیبر پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز میں 74اعشاریہ 48 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 819اعشاریہ 30 روپے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب سب سے زیادہ کمی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے شیئرز میں دیکھی گئی، جن کی قیمت میں 3554اعشاریہ 32 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 31988اعشاریہ 87 روپے پر بند ہوئے جبکہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت 337اعشاریہ 68 روپے کم ہو کر 3039اعشاریہ 08 روپے پر آ گئی۔

Related Posts