کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40700 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 644.39 پوائنٹس کے اضافے سے40559.15 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
61.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 93ارب5کروڑ51لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 4.07فیصد زائد رہا۔
گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل ٰنڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز کی بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار ،40100 ،40200 ،40300 ،40400 ، 40500 اور40700پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں بعد ازاں 40700پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی تیزی کا رجحان غالب رہا ۔
کے ایس ای100انڈیکس644.39پوائنٹس کے اضافے سے40559.15پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 345.40 پوائنٹس کے اضافے سے17607.03پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 354.33پوائنٹس کے اضافے سے28347.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔
گذشتہ روز 416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 254کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 139میں کمی اور 23میں استحکام رہا۔
بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 73 کھرب 98 ارب 26 کروڑ 23 لاکھ روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 91 ارب31 کروڑ 74 لاکھ روپے ہوگیا ۔
قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیورفوڈز590روپے کے اضافے سے9590 روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 67.92روپے کے اضافے سے989.25روپے ہوگیا جب کہ نیسلے پاکستان40.40روپے کی کمی سے 6302.75روپے اورکولگیٹ پامولو34.75روپے کی کمی سے2340 روپے ہوگئی ۔