پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مالی سال کے پہلے ہی دن نئی تاریخ رقم کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX makes history on first day of fiscal year, sets all-time high
(Image: Aaj News)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے موجودہ مالی سال کے پہلے ہی دن نئی تاریخ رقم کر دی، منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ نے اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر لی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1800 پوائنٹس سے زائد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1843 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 127470 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 127000 پوائنٹس کی حد کو عبور کیا۔ اس سے قبل جون میں بھی مارکیٹ نے 126718 پوائنٹس کی سطح پر نئی بلندی حاصل کی تھی۔

منگل کے روز کاروبار کا آغاز بھی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، ابتدائی طور پر 485 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ جولائی کے مہینے میں بھی مارکیٹ میں تیزی برقرار رہے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام نے مارکیٹ فورسز کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بھی یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد تک محدود رہے گی۔

Related Posts